کوزی کوڈ: سن 2002 ء سے 2006ء تک سلسلہ وار قتل کی وارداتیں انجام دینے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر کے اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اس نے اس دوران 6قتل کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) اس معاملہ کی نگرانی کررہی ہے۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم نے بتایا کہ دوران پوچھ تاچھ جولی جوزف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مزید قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کوزی کوڈ کے ایس پی کے جی سمن جو اس معاملہ کی تحقیقا ت کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ ہم کچھ ثبوت ہاتھ آئے ہیں جس سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ جولی جوزف آگے مزید قتل کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں جوزف کے بشمول دیگردو افراد کوبھی گرفتار کی ہیں جو اس قتل کے وارداتوں میں اس ساتھ دئے ہیں۔ ان ملزمان کی شناخت ایم میتھو اور سونا چاندی کا تاجر پراجو کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جولی جوزف نے 2002تا 2006ء تک اپنے سسرالی رشتہ داروں کا قتل کی تھی۔ جوزف فی الحال کوزی کوڈ کی جیل میں عدالتی تحویل میں ہے۔ اس کے دوسرے شوہر شاجو سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔