کیرالا کے شخص نے پڑوسی کے کتے کو چھرا گھونپ دیا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ

   

تھرواننتاپورم۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں ایک شخص نے اپنے پڑوسی کے کتے کو چھراگھونپ کر ہلاک کردیا۔ ڈھائی سال کا یہ کتا اس کو روزانہ بھونکتا تھا۔ کتے کے بھونکنے سے برہم ہو کر وہ اپنے بھائی کے ساتھ پڑوسی کے مکان میں گھس گیا اور توڑپھوڑ مچادی۔ پولیس نے کہا کہ جب کبھی کتا اجیت کمار کو دیکھتا تو بھونکتا ۔ اس واقعہ کے وقت اجیت نشہ میں تھا۔