کیرالا کے وزیر جلیل نے استعفیٰ دیدیا

   

تھرواننتاپورم : کیرالا کے وزیراعلیٰ تعلیم کے ٹی جلیل نے منگل کو اپنا استعفیٰ چیف منسٹر پی وجین کو پیش کردیا حالانکہ لوک آیوکت کی جانب سے ان کی سرزنش اور انہیں مستعفی ہوجانے کی تاکید کے جواز کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضی کیرالا ہائیکورٹ میں زیردوراں ہے۔ جمعہ کو لوک آیوکت نے کہا تھا کہ جلیل کو عہدہ پر برقرار رہنے کا اخلاقی حق حاصل نہیں رہا کیونکہ انہوں نے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کیا اور اقربا پروری میں ملوث ہوئے۔ لوک آیوکت نے چیف منسٹر وجین سے کہا تھا کہ جلیل کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔ جلیل نے اپنے استعفیٰ کے بارے میں فیس بک کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو ان کے خلاف کمربستہ ہیں ، انہیں فی الحال خوشی مل جائے گی۔