کیرالا گوشت کری

   

اجزا : گوشت کیوبز میں کاٹ لیں آدھا کلو (بغیر ہڈی)، ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا، ثابت سیاہ مرچ دس تا بارہ عدد، ثابت دھنیا دو چائے کے چمچے، لونگ پانچ عدد، املی کا رس چار کھانے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ، سونف (بھُنی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ، ثابت لال مرچ 2 عدد، پیاز (سلائس کر لیں) ایک کھانے کا چمچہ، پانی ایک کپ، تازہ ناریل (گرائنڈ کیا ہوا)دو کھانے کے چمچے، تیل چار کھانے کے چمچے۔
ترکیب : گوشت میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک لگا کر ایک گھنٹہ رکھیں۔ایک دیگچی میں گوشت پانی،چھ تا آٹھ عدد سیاہ مرچ، دار چینی کے آدھے ٹکڑے کے ساتھ بیس منٹ تک پکائیں۔اس کے بعد نکال کر یخنی کو چھان لیں۔آدھی یخنی میں ناریل کو مکس کریں۔ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔اس کے بعد ثابت لال مرچ، باقی ثابت سیاہ مرچ، دار چینی کا آدھا ٹکڑا لونگ اور ثابت دھنیا کو بھون کر گرائنڈ کر لیں ،اس کو پیاز میں شامل کریں۔