کیرالا :ہڑتال سے زندگی میں خلل

   

تھرواننتاپورم ؍ بنگلورو ۔8 جنوری۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں اور کرناٹک میں ٹریڈ یونینوں کی 48 گھنٹے کی عام ہڑتال کے دوران آج ملیالم والی ریاست میں زندگی متاثر ہوئی جبکہ اس احتجاج کا دیگر تین جنوبی ریاستوں میں ملا جلا ردعمل رہا ۔ عہدیداروں نے کہاکہ جنوبی ریاستوں میں کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی اپیل 10سنٹرل ٹریڈ یونینوں نے مرکز کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف کی ہے ۔ کیرالا میں یہ احتجاج عملاً ہڑتال میں تبدیل ہوگیا ۔ دفاتر میں حاضری کم رہی ، اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھا گیا اور بینکنگ خدمات متاثر ہوئیں۔ بینک یونینوں کے مطابق ہڑتال میں 22ہزار بینک ملازمین نے حصہ لیا۔