کیرالا: 6 نئے کورونا ورائرس کے واقعات، چیف منسٹر نے عوام سے ایک مقام پرزیادہ لو گ جمع ہونے سے پرہیز کرنے کی اپیل

,

   

تھروننتاپورم ا(کیرالا): ریاست کیرالا میں کورونا وائرس کے 6 نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔ چیف منسٹر پنارائی وجیان نے ہنگامی طور پر پریس کانفرنس منعقد کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک مقام پرزیادہ لوگ جمع ہونے سے گریز کریں اور ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی کیرالا میں کورونا وائرس کی کے متاثرین کی تعداد 12 ہوگئی۔

چیف منسٹر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں آئندہ ایک ماہ تک تمام عوامی تقاریب، اسکولس معطل کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سنیما گھر کے مالکین سے خواہش کی کہ وہ کچھ دنوں کیلئے تھیٹرس بند رکھیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ شادی کی تقاریب، تہواریں اور دیگر جہاں ایک ساتھ بہت سارے لوگ جمع ہوتے ہیں تمام تقاریب کو معطل کردیں۔ انہوں نے ریاست میں واقع مشہور و معروف سبری مالا مندر میں ماہانہ پوجا کیلئے جمعرات کو کھولی جارہی ہے اس میں بھی شرکت کرنے سے پرہیز کی اپیل کی ہے۔