کیرالم میں مکمل طور پر ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ

   

تھرواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) ریاست کیرالم میں 2027 کی مردم شماری دو مراحل میں مکمل طور پر ڈیجیٹل ذرائع سے منعقد کی جائے گی۔ اس بار پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ‘خود شماری’ اور موبائل کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ پہلا مرحلہ یکم جولائی سے 30 جولائی 2027 تک جاری رہے گا۔ اس میں گھروں کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری شامل ہوگی۔ شہریوں کو 16 جون سے شروع ہونے والے 15 روزہ دورانیے میں آن لائن اپنی معلومات خود درج کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ آبادی کی حتمی گنتی فروری 2027 کے لیے مقرر کی گئی ہے ۔ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت، ڈیٹا جمع کرنے والے اہلکار ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن استعمال کریں گے ۔ اس عمل کے ککئی پلیٹ فارمز تیار کیے گئے ہیںجن میں مردم شماری مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم ، ہاؤس لسٹنگ بلاک کارونگ پورٹل ،تیسرے ایچ ایل او ایپ اور خود شماری پورٹل شامل ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 33 سوالات پر مشتمل ایک سروے کیا جائے گا، جس کا محور رہائشی حالات، دستیاب سہولیات اور گھریلو اثاثے ہوں گے ۔ ریاستی حکومت کا محکمہ عمومی انتظامیہ اس پورے عمل کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گا، جس کے سیکرٹری اسٹیٹ نوڈل آفیسر ہوں گے ۔ ضلعی سطح پر کلکٹرز ‘پرنسپل مردم شماری افسران’ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔