کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ خواتین مردوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ہیں لیکن وہ نہیں جانتی کہ ان کی طاقت کس طرح کام کرتی ہے۔ بات چیت کرتے ہوئے راہل نے انہیں ‘مارشل آرٹس’ کا بنیادی علم دیا۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا “میں آپ کو ایک راز بتاتا ہوں ، جو مرد آپ کو کبھی نہیں بتائیں گے۔” وہ آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ خواتین کو سمجھ نہیں آتی ہے کہ ان کی طاقت کہاں سے آتی ہے۔ اور یہ بااختیار بنانے کا بنیادی عنصر ہے۔ “کالج اساتذہ کے مطابق جب ایک طالبہ نے وایاناد سے رکن پارلیمنٹ کو خواتین کے لئے اپنے دفاع کی کچھ تدبیریں ظاہر کرنے کی درخواست کی تو انھوں نے طالب علموں کو ‘مارشل آرٹس’ بتایا۔جس کے ذریعے وہ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں..