کیرالہ سرکار نے جمعرات کو گورنر عارف محمد خان کو کیرالہ کلامنڈلم ڈیمڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے ۔ کیرالہ کی موجودہ سرکار نے کیرالہ کلامنڈلم ڈیمڈ یونیورسٹی کے قوانین میں ترمیم کرکے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی اب اس عہدہ پر آرٹس اینڈ کلچر شعبہ کے کسی معزز شخصیت کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کیرالہ حکومت نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتی ہے کہ گورنر عارف محمد خان ریاست میں یونیورسٹیوں کے ٹاپ عہدہ پر رہیں ۔