کیرالہ میں یونیورسٹیاں آسان نشانہ ہیں: عارف محمد خان

   

ترواننت پورم ۔گورنر عارف محمد خان نے جمعرات کو پنارائی وجین کی قیادت والی کیرالہ حکومت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کی یونیورسٹیاں آسان ہدف ہیں۔ کتنی شرم کی بات ہے، کیرالہ میں یونیورسٹیاں آسان نشانہ ہیں، جہاں رشتہ داروں اور پارٹی کیڈروں کی تقرری ہو رہی ہے۔ ذرا کنور کے وائس چانسلر (گوپی ناتھ رویندرن) کو ہی دیکھ لیں، پچھلے چھ ماہ میں کیرالہ ہائی کورٹ نے تین مواقع پر ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ خان نے کہا۔ گورنر خان اورکیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے درمیان تعلقات گزشتہ چند مہینوں میں بد سے بدتر ہوتے چلے گئے ہیں۔ جب سے خان نے کیرالہ کی یونیورسٹیوں میں مختلف عہدوں پر تقرریوں پر وجین اور اس کے دفتر کے چالاکیوں پر اعتراض کیا تھا تب سے دونوں آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔