کیرامیری : 90 فیصد عوام کی زندگی کا زراعت پر انحصار

   

ماہ جون کا دو تہائی حصہ گذرنے کے باوجود بارش نہ ہونے کی وجہ کاشتکاروں میں بے چینی

کیرامیری /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم بارش کے آغاز ہوکر تقریبا پندرہ یوم کاعرصہ گزرجانے کے باوجود کیرامیری منڈل واطراف واکناف میں موسمی بارش نہ ہونیکی وجہ سے یہاں کے کاشت کار کافی کشمکش میں ہیں کیونکہ ہرسال ماہ جون کے آغاز سے ہی اس علاقہ میں موسمی بارش کا نزول شروع ہوجاتا تھا جبکہ اس سال بارش تو نہیں ہورہی بلکہ دھوپ کی شدت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے مئی کے مہینہ میں جتنی دھوپ اور گرمی رہتی ہے اسی طرح ماہ جون کا تقریبا دوتہائی حصہ گزرجانے کے باوجود دھوپ اور گرمی میں اتنی ہی شدت برقرار ہے جبکہ یہاں کے کاشت کار اپنے زرعی کھیتوں میں فصل لگانے کی تیاری مکمل کرکے موسمی بارش کے انتظارمیں ہیں کیونکہ اس علاقہ میں کوئی مصنوعی کارخانہ یا اور کسی قسم کے ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے تقریبا 90 فیصد عوام کی زندگی موسمی بارش کے ذریعہ اگائی جانے والی فصلوں پرہی منحصر ہے اور ماہر موسمیات کے عہدیداروں کی جانب سے بھی کاشت کاروں کو یہ مشورہ دیاجارہا ہے کہ وہ چھوٹی موٹی بارش پر یقین کرتے ہوے فصل کے بیج نہ بوئیں بلکہ قابل تیقن بارش کے بعدہی اپنے زرعی کھیتوں میں بیچ بوئیں کیونکہ اگرپہلی بارش پر یقین کرتے ہوے بیج بوتے ہیں اور دوسری بارش کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے تو بوئی ہوئی بیج ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اس علاقہ میں موسم گرمامیں ہر دس تاپندرہ یوم کے درمیان مطلع ابر آلود ہوکر بارش بھی ہوتی ہے لیکن موسم برسات کا آغاز ہوکر اتناعرصہ گزرجانے کے بعد بھی نہ تو مطلع ابر آلود ہورہا ہے اور نہ ہی بارش ہورہی ہے اور جون کامہینہ کے آغاز سے ہی روزانہ یہاں کا درجہ حرارت 42 تا 44 سیلس ڈگری ریکارڈ کیاجارہاہے ۔
کوٹگیر اقلیتی اقامتی اسکول میں یوم تعلیم تقریب
بودھن /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن کے کوٹگیر منڈل میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول میں تلنگانہ کی دسویں یوم تاسیس تقاریب کے دوران یہاں اقامتی اسکول میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے جشن یوم تعلیم منایا گیا ۔ اس دوران تلنگانہ سرکار کی جانب سے اقلیتی اسکولس میں طلبہ کو عصری طریقوں سے فراہم کی جارہی تعلیم کا طلبہ نے مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر اکیڈمک کوآرڈینیٹر پروین پرنسپل امووتم شیوا کے علاوہ محمد جاوید ، ایاز احمد عبدالغنی ، عبدالعزیز ، نسرین سلطانہ و دیگر افراد موجود تھے ۔
بھنور سنگھ میناضلع پنچایت گلبرگہ کے نئے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر
گلبرگہ 21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ ضلع پنچایت کیلئے 2017 بیچ کے آئی اے ایس آفیسربھنور سنگھ مینا کو نیا چیف ایکزیکٹو آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔مسٹر بھنور سنگھ مینا نے منگل کو اپنے عہدہ کا جائیزہ لیا ہے۔سبکدوش ہونے والے C.E.O. ڈاکٹر گریش ڈی۔ بدولے نے نئے سی ای او کو پھولوں کے گلدستہ سے خوش آمدید کہا۔بھنور سنگھ مینا، جو باگل کوٹ کرشنا اپر بینک پروجیکٹ بحالی اور حصول اراضی کے جنرل منیجر تھے۔