کیربین پیورٹو ریکو میں زلزلہ کے جھٹکے

   

واشنگٹن، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیربین جزائر پیورٹیکو میں درمیانے درجے کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکی ارضیات سروے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شام چار بجکر 20 منٹ پر آنے والے لزلے کی شدت 5.0 تھی۔ اس کا مرکز جزائر کے جنوب میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی تادم تحریر کوئی اطلاع نہیں ہے ۔