کیرلا کی مسجد میں ہندو جوڑے کی شادی

   

الا پژہا۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا کی ایک مسجد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا شاذ و نادر ہی دیکھا جانے والا ایک یادگار واقعہ پیش آیا، جہاں مسجد کے ذمہ داروں نے ہندو دلہا و دلہن کو ہندو رسومات کے مطابق شادی کی اجازت دی۔ دلہن غریب تھی چنانچہ بطور مدد یہ مقام فراہم کیا گیا۔