جمیکا: کیریبین کے خطے میں بننے والے استوائی طوفان اِیڈا کے بعد امریکی حکام نے نیو اورلینز میں ہریکین کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ فی الحال ریاست لوئزیانا کے پورے ساحلی علاقے کو اس طوفان کے خطرے کا سامنا ہے۔ ریاستی گورنر جان بیل ایڈورڈز نے کہا ہے کہ ہفتے کی شام تک پوری ساحلی پٹی کے تمام لوگوں کو خود کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے اتوار اور پیر کے روز شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ اِیڈا طوفان کی موجودہ صورتحال ایک بڑی تباہی سے خبردار کر رہی ہے۔