حیدرآباد :۔ کیر ہاسپٹلس ، بنجارہ ہلز میں 71 سالہ معمر شخص جناب سید اسحاق کی کمیاب ملٹیپل بائی پاس سرجری ڈاکٹر پراتیک بھٹناگر ، ڈائرکٹر کارڈئیک سرجری ، کیر ہاسپٹلس کی زیر صدارت ڈاکٹرس کی ٹیم نے انجام دی ۔ جناب سید اسحاق ایشیا کے ’ لائیو ‘ لیور ڈونر ہیں جن کا لیور کی تبدیلی کا آپریشن انجام پایا ۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی کو 1998 میں لیور کی بائیں لوب کا عطیہ دیا تھا ۔ جو نئی دہلی کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں انجام پایا تھا ۔ جناب سید اسحاق کے مطابق اس لیور کے عطیہ کی سرجری کا احاطہ اس وقت ڈسکوری چینل پر کیا گیا تھا ۔ ملٹیپل بائی پاس سرجری کا آپریشن یکم اکٹوبر 2020 کو عمل میں آیا ۔ ان کی جملہ آرٹریل ری واسکولرائزیشن کے ساتھ قلب کی سرجری کی گئی ۔۔