کیسے مزے کی ہے املی

   

نباتات کے ماہرین املی کو پھلوں میں شمار کرتے ہیں اور یہ ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے جگر کو 20سال جوان رکھ سکتا ہے۔یعنی اگرکسی کا جگر چربیلا ہو گیا ہوتو املی کے اجزا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ وہ یہ خرابی دور کردے۔جسم کے فاسدمادوں کو خارج کرکے نظام ہاضمہ کو نئے سرے سے توانا کر سکتا ہے۔جگر کی دوست املی دل کی صحت کیلئے بھی مفید ہے کیونکہ یہ خون میں خراب کولیسٹرول LDLکی سطح کم کرتی ہے۔املی میں شامل پوٹاشیئم بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔وٹامن Cمضر صحت فری ریڈیکلز کو ناکارہ بناتا ہے۔آیورویدک دواؤں میں برسہابرس سے املی استعمال ہوتی آرہی ہے۔
املی کی چٹنی:اس چٹنی کے استعمال سے صفرے کی پیداوار متحرک ہوتی ہے جس سے کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ آنتیں متحرک کرتی ہے۔قبض کے مریضوں کیلئے بہترین اور اکسیر مانی جاتی ہے۔
یاد رکھئے کہ قبض ام الامراض ہے اور جسمانی تندرستی کیلئے لازم ہے کہ آنتوں سے فضلہ بروقت خارج ہو۔اگر ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کیا جائے تو حلق کیلئے بھی تکلیف کا باعث نہیں ہوتی۔دلچسپ با ت یہ ہے کہ اسہال کی بعض صورتوں میں بھی املی مفید پائی گئی ہے کیونکہ اس میں Pectin اور قدرتی چپکنے والے مادے پائے جاتے ہیں جو جسم میں پانی کی کمی دور کرتے ہیں۔