کیشاپورم چیک پوسٹ کے قریب سڑک حادثہ، دو افراد کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) کڑپہ ۔ بنگلورو ہائی وے پر کیشاپورم چیک پوسٹ کے قریب ایک خانگی ایمبولنس نے ایک کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اوگرو پروینہ 33 سالہ اور پیگرو سریکانت یادو 30 سالہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کڑپہ سے تعلق رکھنے والی پروینہ نے پانچ سال قبل گنیش نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی جو سری ستیہ سائی ضلع کے تنکلو منڈل سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ یہ دونوں بنگلورو میں سافٹ ویر ملازم ہیں ۔ پروینہ کی ماں مادھوری ان کے ساتھ رہتی تھی۔ مادھوری، پروینہ اور اس کے دو بچے اپنے آبائی مقام جانے کے لئے کڑپہ کی کار حاصل کی۔ ان کے ساتھ سریکانت سافٹ ویر ملازم بھی ان کے ساتھ سوار ہوگیا۔ کار جیسے ہی چنا منڈم منڈل کے کیشاپورم چیک پوسٹ پہنچی مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ایمبولنس نے چیک پوسٹ پر واقع اسٹاپرز کو ٹکر مارتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ش