کیف میں روس کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا

   

واشنگٹن : امریکہ نے پاک ایران تعلقات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 20 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں امریکہ ہی آگے رہا۔ ترجمان کے مطابق پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی، ماحولیات اور توانائی ہماری ترجیحات ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا، جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔