کیلیفورنیا :ہوائی اڈہ پر طیارہ حادثہ میں چار افراد کی موت

   

لاس اینجلس، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ پولیس کے مطابق، چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق 1211 بجے ہوائی اڈے پر رنوے کے آخر میں طیارے میں آگ لگنے سے چارافراد کی موت ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کے افسر جان ڈیئے نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ اس ہولناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے اور ابھی تک ہوائی جہاز اور متاثرین کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے ترجمان ایان گریگر نے کہا کہ ایجنسی حادثے کی تفتیش کرے گی۔