کیلیفوریا کو آگ کے بعد سیلاب کا اندیشہ

   

نیویارک : امریکی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارش سے سیلاب کی پیش قیاسی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں لگی آگ کو اہلکاروں نے بمشکل بجھایا ہے، آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس کے شہری اذیت سے دوچار ہیں کیونکہ مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔