لاس اینجلس ، 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلی فورنیا میں کماریلو ہوائی اڈے پر ایک طیارہ حادثہ میں 2افراد کی موت ہو گئی۔ وینچر کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ محکمہ نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘حادثہ میں طیارہ میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے )کے افسران جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ کے ٹی ایل میڈیا کے مطابق حادثہ کے شکار جہاز ایک انجن والا 2000 سیریز کا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
