کیلی فورنیا میں مزدوروں پر فائرنگ ،متعدد افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سانٹا کلارا :کیلی فورنیا میں آج فائرنگ کا تشویشناک واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانٹا کلارا کے مرکزی ائیرپورٹ کے قریبی علاقے میں واقع ریلوے گودام میں ایک حملہ آور نے صبح سویرے مزدوروں کے گروپ پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا کہ کئی مزدور ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔