مانچسٹر ۔ مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز تیز گیند باز کیمار روچ نے 200 ٹسٹ وکٹ کے اعدادوشمار تک رسائی حاصل کرلی۔ تیزگیندباز کیمار روچ گزشتہ 26 سال میں 200 وکٹ مکمل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے گیندباز بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو یہ اعزاز حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 200 وکٹ مکمل کرنے والے آخری گیندباز کرٹلی ایمروز تھے جنہوں نے سال 1994 میں گیانا میں انگلینڈ کے خلاف مقابلہ میں ہی 200وکٹ مکمل کرلئے تھے۔ ایمبروز کے بعد فیڈل ایڈورڈس ہی واحد ایسے گیندباز تھے جو 200 وکٹ کے قریب پہنچے تھے۔ روچ 200 وکٹ حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے نویں گیندباز بن گئے ہیں۔
