کیمپس میں شوٹنگ کی اجازت پر اے ایم یو اور ٹی وی ٹیم کے درمیان کشیدگی

,

واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے دو علیحدہ شکایتیں علی گڑھ وپولیس سے کی ‘بغیر اجازت کیمپس میں د اخل ہونے اور نامعلوم افراد کی جانب سے مارپیٹ او رغیر قانونی حرکتیں انجام دینے کے متعلق ایف ائی آر کی مانگ کی۔

علی گڑھ۔ قابل اعتراض تبصرہ کرنے او ربغیر اجازت کیمپس میں شوٹنگ کرنے کے الزامات کے بعد ریپبلک ٹی وی چیانل کے کمیرہ مین اور رپورٹرس کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے دو علیحدہ شکایتیں علی گڑھ وپولیس سے کی ‘بغیر اجازت کیمپس میں د اخل ہونے اور نامعلوم افراد کی جانب سے مارپیٹ او رغیر قانونی حرکتیں انجام دینے کے متعلق ایف ائی آر کی مانگ کی۔

واقعہ کے وقت یونیورسٹی میں موجودہ ریپبلک ٹی وی کے رپورٹرس تاہم اس بات کا الزام عائد کیا‘ طلبہ نے اس اسٹوری کی رپورٹنگ کے دوران حملہ کیا جس کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں تھا۔علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ سی ایم سنگھ نے کہاکہ یہ یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے۔

انہو ں نے کہاکہ’’ ہم نے یونیورسٹی سے کہہ دیا کہ ہے کہ اس معاملے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعہ خاطیوں کو کڑی سز ا سنائیں۔ قصور وار پائی جانے والے لوگوں کے خلاف ائی پی سی کے دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی‘‘