ٹاپ تین کمپنیوں کی نشاندہی، برطانوی کمپنی کی سرمایہ کاری 236 بلین ڈالر
حیدرآباد، 20 نومبر (سیاست نیوز):عالمی سطح پر کیمیکل کمپنیوں کی مارکیٹ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سروے کے تحت دنیا کی ٹاپ تین کیمیکل کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی، جن کی سرمایہ کاری دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ان کمپنیوں کی فہرست میں امریکہ اور جرمنی کی تین تین کمپنیاں شامل ہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس، تائیوان اور جاپان کی ایک ایک کمپنی نے بھی اپنی سرمایہ کاری کے حساب سے ٹاپ تین کمپنیوں میں اپنا مقام بنایا ہے۔ برطانیہ اور آئرلینڈ سے کام کرنے والی لنڈے کمپنی سرِ فہرست ہے ، جس کی مارکیٹ سرمایہ کاری 236.5 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ فرانس کی ایئر لیکویڈ کمپنی 132 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کی دو کمپنیاں تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں، جن کی سرمایہ کاری بالترتیب 84.5 بلین ڈالر اور 82.7 بلین ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔ تائیوان کی کمپنی کی سرمایہ کاری 70.6 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جرمنی کی کمپنی کی سرمایہ کاری 70 بلین ڈالر ہے۔ جاپان کی کمپنی کی سرمایہ کاری 62.2 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ نویں اور دسویں مقام پر جرمنی کی دو کمپنیاں شامل ہیں، جن کی سرمایہ کاری بالترتیب 59 اور 52 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ہندوستان کی کوئی کمپنی شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ چین کی کوئی کمپنی بھی مارکیٹ سرمایہ کاری کے اعتبار سے ٹاپ تین کمپنیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر کمپنیوں نے اپنے کاروبار میں وسعت دی ہے اور ان میں زیادہ تر امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ادارے شامل ہیں۔1