واشنگٹن: امریکہ کی ایک ضلع عدالت نے چینی شہری زاؤسونگ ژینگ کو کینسرریسرچ کی چوری کے معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی نگرانی اور امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ محکمہ عدالت نے چہارشنبہ کو یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا ‘‘امریکی ضلع کورٹ کے جج ڈینس جے کیسپر نے 31 سالہ زاؤسونگ ژینگ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی نگرانی اور امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا’’۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ژینگ اگست 2018 میں بوسٹن میں بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سنٹر میں کینسر سیل کی تحقیق کرنے امریکہ آیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ 15 ماہ کے بعد چین واپس لوٹنے کی کوشش کی تو لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کے سامان کی سکرین میں موزے میں چھپا کر رکھی گئی شیشی پائی گئی تھی ۔