نئی دہلی3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں ایک 52 سالہ شخص نے جسے کینسر کا عارضہ تھا مشرقی دہلی کے جھل مل میٹرو اسٹیشن پر ایک ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ۔ تاہم ڈرائیور نے بروقت بریک لگادیا اور ٹرین اس شخص کو ٹکر دینے سے عین قبل رک گئی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ( میٹرو ) نے بتایا کہ یہ شخص کینسر کے عارضہ سے پریشان تھا اور اس نے ایسی کوشش کی ۔