کینسر کی مریضہ کی آرزو کی تکمیل ، ایک دن کی کمشنر پولیس بننے کا اعزاز

   

رچہ کنڈا پولیس کمشنر مرلی دھر بھگوت کا اظہار یگانگت
حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کمشنر رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے ایک دن کی کمشنر بننے والی لڑکی سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے کہا کہ رچہ کنڈہ پولیس کی نیک تمنائیں اس لڑکی کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ 17 سالہ لڑکی رمیا جو گذشتہ 4 ماہ سے کینسر کے مرض کا شکار ہے ۔ نمس ہاسپٹل میں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ اس لڑکی کی خواہش تھی کہ وہ کمشنر بنے اور اس لڑکی کی خواہش کو ’’ میک آویش ‘‘ فاؤنڈیشن نے پورا کرنے کی کوشش کی اور اپیل کرتے ہوئے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے رمیا کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اس لڑکی کو جو انٹر سال دوم ایم پی سی کی طالبہ ہے کمشنر نے بتایا کہ اس نے خواتین کے تحفظ کے اقدامات اور لاء اینڈ آرڈر کے اقدامات سے کافی متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم ریلیف فنڈز کے ذریعہ اس لڑکی کے علاج میں مدد جاری ہے اور رچہ کنڈہ پولیس اس کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور لڑکی کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کیلئے پرامید ہے ۔