اوٹاوااورد یگر بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو میں فی الحال بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔
اوٹاوا۔اوٹاوا میں جاری احتجاج کے پیش نظر ہندوستان نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ علاقے جہاں پراحتجاج کیاجارہا ہے وہاں پرجانے سے اجتناب کریں‘ اورزوردیاکہ مقامی منتظمین کی ہدایتوں پرعمل کریں‘ جس میں کرفیو بھی شامل ہے۔
ہائی کمیشن آف انڈیامتعین اوٹاوا نے ایک اڈوائزری میں کہاکہ ”موجودہ حالات کے پیش نظر کینڈا میرہنے والے ہندوستانی شہری جو کینڈا جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں انہیں یہاں پر یہ مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ محتاط او رچوکنا رہیں‘
احتجاج جہاں پر چل رہے ہیں او ربھاری بھیڑ جس مقام پر ہے اس سے گریز کریں‘ جیسا اوٹاوا ٹاؤن‘مقامی منتظمین کی ہدایتوں پر عمل کریں‘ جس میں کرفیو بھی شامل ہیں اور مقامی میڈیا پر موجودہ حالات اور تبدیل ہوتی صورتحال سے جانکاری کے لئے نظر رکھیں“۔
اڈوائزری میں مذکورہ کینڈا کی درالحکومت شہر اوٹاوا اور دیگر بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو میں فی الحال بڑے پیمانے پر احتجاج اور سڑکیں بند‘ احتجاجی مظاہرے‘ بڑے پیمانے پر لوگوں کا جمع ہونا اور عام ہڑتال جاری ہے۔
اس کی وجہہ سے ٹریفک میں افراتفری‘ عوامی حمل ونقل متاثر ہے اور ضروری اشیاء کی قلت بھی نمایاں ہے‘ جس میں کھانا او رپانی بھی شامل ہے۔
درایں اثناء ایک خصوصی ایمرجنسی نمبر”(+1) 6137443751“ بھی ہائی کمیشن برائے اوٹاوا کی جانب سے مقرر کیاگیاتاکہ کینڈا میں جاری کشیدگی میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو مدد اوررہنمائی فراہم کی جاسکے۔
امریکہ کینڈاسرحد پارکرنے والے ڈرائیورس کے لئے لازمی کئے گئے ٹیکہ کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے اوٹاوا میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کے جمع ہونے کے بعد کویڈ 19اقدامات کے خلاف احتجاج کی لہر منظرعام پر ائی ہے۔