واشنگٹن۔یہ کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے‘ کینڈا کی ایک کریپٹو کرنسی کمپنی کے 30سالہ سی ای او کی موت ہوگئی‘ اس کے ساتھ ہی 190ملین ڈالر ( قریب 1300ہزار کروڑ روپئے) قیمت کا کرنسی کا پاسوارڈ بھی اسی کے ساتھ چلا گیا۔
یہ پاسوارڈسی ای او گیرالڈ کوڈنی کو ہی یاد تھا اور اس کے اہلیہ کو بھی اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔ وہ قادریگا سی ایکس کمپنی کے لئے کام کرتاتھا ۔ کمپنی کے سوشیل میڈیا پیچ سے اس بات کی جانکاری دی گئی ہے ۔
سکیورٹی ماہرین بھی پاسوارڈ کی نشاندہی کرنے سے قاصر ہیں‘ لہذا لوگوں کے کروڑہا روپئے ڈوب گئے ہیں۔
سال 2018میں مذکور ہ سی ای او کی موت آنتوں کے مرض سے ہوگئی تھی۔ وہ اس وقت ہندوستان کے دورے پر تھا اور یہاں پر وہ ایک یتم خانہ بھی کھولنا چاہتا تھا۔ گیرالڈ کی موت کی خبر اس وقت سامنے ائی جب ان کے بیوی جنیفر رابرٹسن اور کمپنی نے کریڈیڈاپیل دائر کی تھی۔
اس میں کہاگیاتھا کہ گیرالڈ کا اینکریپٹو اکاونٹ کا جائزہ نہیں لیاجارہا ہے ۔ اس ان کی مالکیت ہے۔ اس میں190ملین ڈالر کی کریپٹو کرنسی بھی بند ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ وہ جو لیاپ ٹاپ کااستعمال کرتے تھے وہ خفیہ ہے اور اس کے پاسوارڈ کے متعلق بیوی کو بھی معلومات نہیں ہیں۔
کمپنی بھی گاہکو ں کوعدم ادائی پر تشویش ظاہر کررہی ہے