کینیا کی ہوٹل پر حملہ کی ہندوستان کی جانب سے مذمت

   

نئی دہلی ۔ 17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج سختی سے مہلک دہشت گرد حملے کی جو کینیا کی ایک لکژری ہوٹل کی عمارت پر کیا گیا تھا جہاں 21افراد کی ہلاکت واقع ہوئی تھی ، مذمت کی ۔ اطلاعات کے بموجب دو دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں عمارت کے احاطہ سے سنی گئی تھیں ۔ ڈیوسٹ ہوٹل کے احاطہ میں چند دفاتر بھی قائم ہیں ۔ وزارت خارجی اُمور نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوسٹ ہوٹل اور دفاتر کی عمارت واقع نیروبی پر 15جنوری کو مہلک دہشت گرد حملے کی ہندوستان کی جانب سے سخت مذمت کی جاتی ہے ۔ اس مرحلہ پرہندوستان کینیا کے ساتھ ہے ۔