ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے منتخب افغان حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ یہ گروپ کینیڈا کے قانون کے تحت ایک تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم ہے، کینیڈا نے طالبان کو اس وقت بھی تسلیم نہیں کیا تھا جب وہ 20 سال قبل افغانستان پر قابض تھے، کینیڈا کا افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔