کینیڈا میں ریکارڈ میں نہ ہونے والی 88 بچوں کی قبریں دریافت

   

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے البرٹا کے ایک پرانے چرچ بورڈنگ اسکول کے علاقے میں تلاشی کے دوران سرکاری ریکارڈ میں نہ ہونے والی بچوں کی 88 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔البرٹا یونیورسٹی کے ڈاکٹر کیشا سپرننٹ کی قیادت میں محققین کے ایک گروپ نے صوبے کے دارالحکومت ایڈمنٹن سے تقریباً 335 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع، سینٹ برونو بورڈنگ اسکول کے علاقے میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ڈاکٹر سپرننٹ نے اعلان کیا کہ اسکول کے ارد گرد 4500 مربع میٹر کے رقبے میں 88 غیر ریکارڈ شدہ قبریں ملی ہیں۔ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ روڈرک ویلیر کا کہنا ہے کہ بورڈنگ اسکول میں اپنے دس سالوں کے دوران اس نے کبھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کیا تھا۔