اوٹاوا، 12 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے گیبریلا جزیرہ پر ایک چھوٹا طیارہ کے گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ دو انجن والے پائپر اسٹار ہوائی جہاز امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے فریسنو بشپ ایئرپورٹ سے کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبہ کے نانامو ایئرپورٹ کی جانب پرواز کرتے وقت گر کر تباہ ہوگیا، جس سے تین افراد کی موت ہو گئی۔کورونرز سروس کے ترجمان اینڈی واٹسن نے کہا ’’حادثے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد اور ان کی شناخت اور ان کے خاندان کو مطلع کرنے میں وقت لگ سکتا ہے‘‘۔