ٹورنٹو : صبغت اللہ شریف) حیدرآباد کے مشہور و معروف مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حیدرآباد کے فارغین کے ایک بڑے الیمونی میٹ کا انعقاد کوپر مسجد میں ہوا جس میں کینیڈا بھر سے تمام فارغین نے شرکت کی ۔ وطن عزیز میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، برادران وطن تک آفاقی پیغام پہنچانے اور اُمت مسلمہ کے نوجوانوں کے تعلیم اور روزگار کے مسائل فی الحال اس گروپ کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔جناب خالد سیف اللہ ،کریم قریشی ، فرتاب اور انصاری صاحب و دیگر نے منتظمین کے فرائض انجام دیئے اور مہمانوں کا استقبال کیا ۔