ٹورنٹو : امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے کینیڈا پسندیدہ ملک رہا ہے لیکن مہنگائی اور گھر کے کرایوں میں اضافے کے باعث زیادہ سے زیادہ تارکین دوسرے ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کیلئے آبادی میں کمی اور بڑھتی ہوئی عمر کے مسئلہ سے نمٹنے کا واحد حل امیگریشن رہا ہے جس سے معاشی ترقی بھی ممکن ہوئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی وجہ سے کینیڈا کی آبادی گزشتہ ساٹھ سالوں میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے بڑھی ہے۔ لیکن اب یہ تعداد کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔