کینیڈا میں کورونا وائرس سے پہلی موت

   

مونٹریال ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں کوروناوائرس سے پہلی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ صحت افسران نے یہ اعلان کیا اور بتایا کہ بیت المعمرین میں رہنے والے ایک شخص کو کووڈ۔19 سے متاثر پایا گیا تھا اور کل رات وہ فوت ہوگیا۔ صوبہ کے ہیلتھ افسر بونی ہنری نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔