ٹورنٹو، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اوٹاریو کے چیف میڈیکل افسر اور کینیڈا کے وزیر صحت پیٹی ہیزڈ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ۔مسٹر ہیزڈ نے کہا‘‘ابھی تک اونٹاریو سے پہلا معاملہ سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور دوسرے شخص کی اطلاع آنا ابھی باقی ہے ’’۔اس سے پہلے پیر کو ایک اور چیف میڈکل افسر ڈاکٹر ڈیوڈ ولیمز نے ایک شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔مسٹر ولیمز نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریض کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس سے یہ بیماری دوسرے لوگوں میں نہیں پھیل سکے ۔کینیڈا کے محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے دوچار شخص اور اس کی اہلیہ 14 دن پہلے چین کے ووہان شہر گئے تھے جس کے بعد انہیں اس کی شکایت ہوئی۔اونٹاریو میں اس بیماری کے 19 کیس سامنے آنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہے جن میں سے دو لوگوں میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔