کینیڈا نے امریکہ کیلئے بجلی مہنگی کردی

   

اوٹاوا: کینیڈا نے امریکہ کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ امریکہ کے 15 لاکھ صارفین کو اب بجلی 25 فیصد مہنگی ملے گی۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین صوبے اونٹاریو نے امریکی ریاستوں کو دی جانے والی بجلی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور نیویارک کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اونٹاریو، کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور سب سے بڑی معیشت رکھتا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوگئے اور پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی ساتھ لے گئے۔