کینیڈا چین سے سفارتی تنازعہ کے تدارک کیلئے خصوصی کمیٹي تشکیل دے: کینیڈین ایم پی

   

ٹورنٹو ،11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے ایم پی ایرین او ٹول اور لیوک برتھولڈ نے چین کے ساتھ سفارتی تنازعات کے حل کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام کی اپیل کی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ ایرین او ٹول نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری یہ درخواست ہے کہ چین کے ساتھ موجودہ سفارتی تنازعہ اور جدید کینیڈا-چین تعلقات دو طرفہ چیلنجوں سے نمٹنے اور ایک خصوصی اور کثیر الشعبہ جاتی نقطہ نظر تیار کرنے کے لئے پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی کوشش کی جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کی وجہ نے چین نے کینیڈین گوشت کی مصنوعات اور خوردنی تیل کی برآمد پر بہت پابندی لگا دی تھی۔