کینیڈا کا گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا دہشت گرد :ہندوستان

   

نئی دہلی: ہندوستان نے کینیڈین گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے 33 سالہ گینگسٹر کو انسداد دہشت گردی کے سخت قانون کے تحت دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ لانڈا دیگر دہشت گرد سرگرمیوں کے علاوہ 2021 میں موہالی میں پنجاب پولیس انٹلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملے میں ملوث تھا۔سال 1989 میں پنجاب کے ضلع ترن تارن میں پیدا ہونے والا لانڈا 2017 میں کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔