واشنگٹن: امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ اعلان یہاں جاری ایک بیان میں کیا۔مسٹر پومپیو نے بتایا کہ “امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردوں کے تحفظ اور بین الاقوامی دہشت گردی کی مسلسل حمایت کرنے کے معاملے میں کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔