کیو سٹی کیمپس میں خواہاں انٹرپرینرس کے لیے کیو ہب فری انکیوبیٹر اسپیسس متعارف

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : کیو سٹی حیدرآباد کے سرکردہ ملٹی ٹینینٹیڈ آئی ٹی پارک ، گچی باولی میں واقع ہے ۔ خواہاں انٹرپرینرس کے لیے کیو سٹی کیمپس میں کیو ہب فری انکیو بیٹر اسپیسس متعارف کیا ہے ۔ ہیری کریجن ڈائرکٹر کیو سٹی اور مس مالتی مری سیٹی جنرل منیجر ، کیو سٹی کی موجودگی میں کیو ہب اسٹارٹ اپ لیابس ۔ فری انکیو بیٹر اسپیسس کا اندرون کیو سٹی کیمپس آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں کیو سٹی کوڈ تھن ۔ الٹی میٹ کوڈنگ چیلنج کا کیو سٹی کے 7,000+ ٹیننٹس کے لیے اعلان کیا گیا ہے ۔ ان کے کوڈنگ پرویس کی نمائش کے لیے یہ رہے گا اور 5,50,000/- روپئے مالیتی بڑے نقد انعامات بھی جیتنے کا موقع ہوگا ۔ انتظامیہ تمام ٹیننٹس سے درخواست کیا ہے کہ وہ اپنے رفقاء اور اپنی ارکان خاندان اور خواہاں کوڈرس اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں ۔۔