کیٹ مڈلٹن کی کیموتھراپی جاری شہزادہ ولیم

   

لندن : برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بیان دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ہاسپٹل کے دورہ کے موقع پر شہزادہ ولیم سے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔ واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کی ابتداء میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں: شہزادہ ہیری
لندن : برطانوی شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ انہیں وطن واپس آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران شہزادہ ہیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وطن واپس لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے مختصر دورے کے دوران اسکاٹیز لٹل سولجرز نامی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔