کیپٹن امریندر کا مودی سے اظہار تشکر

   

چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے زرعی قوانین منسوخ کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ آج یہاں اپنے ٹویٹ میں اسے بڑی خبر قرار دیتے ہوئے گرو نانک جینتی کے موقع پر پنجاب کے لوگوں کے بات مان کر زعی قوانین کو منسوخ کرنے پر وزیر اعظم کا اظہار تشکرکیا۔ دیگر ٹویٹ میں، انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے یہ معاملہ مرکز کے ساتھ اٹھا رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ لوگوں کی آوازوں کو سنیں۔