سڈنی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ’’آسٹریلیا ڈے‘‘ منانے کے دوران کیک کھانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شریک ہونے والی ایک خاتون کیک کھانے کے دوران فوت ہوگئی۔ کوئنزلینڈ میں رونما ہوئے اس واقعہ کے بعد طبی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ خاتون نے جیسے ہی کیک کے لیمنگٹن کو منہ میں ڈالا اس کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ لیمنگٹن آسٹریلیا میں استعمال کیا جانے والا ایک میٹھا ہے۔ مربع نما اسپونج کیک کو چاکلیٹ اور کھوپرے سے تیار کیا گیا تھا۔ خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ آسٹریلیا ڈے کے موقع پر ہر سال کیک اور گوشت کے پارچے کھانے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کوئنزلینڈ پولیس نے اس واقعہ کو مشتبہ قرار نہیں دیا۔