کے بی سی 11کے تیسرے کروڑ پتی سے ملاقات

,

   

جہا بڑے انعام 7کروڑ تک نہیں پہنچ سکے
ممبئی۔امتیابھ بچن کی میزبانی میں نشر ہونے والے کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی“ کے سیزن گیارہ میں گوتم کمار جہاں ایک کروڑ روپئے جیتنے والے تیسرے امیدوار بنے ہیں‘ ان سے قبل سنوج را ج او رببیتا تاڈے بھی کروڑ پتی کی فہرست میں شامل ہونے والے نام ہیں۔

سونی انٹرٹینمنٹ چیانل اس لمحے کے آخری حصہ کو پیش کیاہے جب انہوں نے شو میں جیت حاصل کی اور انسٹاگرام پر لکھا کہ”صرف ایک صحیح جواب گوتم کو سیزن میں سات کروڑ جیتنے والا پہلا امیدوار بنادیتا ہے۔

منگل کے روز یہ شاندار لمحات کا مظاہرہ کے بی سی گیارہ سیزن میں رات نو بجے امیتابھ بچن کے ساتھ ضرور دیکھیں“

لڑکیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
مغربی بنگال کے ادرا میں فی الحال تعینات جہا نے کہاکہ وہ شادیوں میں تعاون کے ذریعہ لڑکیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو ان کے گاؤں میں معاشی طور پر کمزور پس منظر رکھتی ہیں۔

جہانے کہاکہ ”میں حقیقت میں کافی خوش ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سونچا تھا کہ میں کے بی سی کے لئے منتخب ہوں گا اور یہاں آنے کے بعد اتنی بڑی رقم جیتوں گا۔

لاکھوں لوگ اس شو میں آنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم آگئے تو یہ ہمارے کافی خوشی کی بات ہے“۔

جہاکا تعلق بہار سے ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ مغربی بنگال کے ادرا میں مقیم ہیں جہاں پر ان کی تعیناتی انڈین ریلویز میں سینئر سیکشن انجینئر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔۔

اس پیسے سے وہ کیا کریں گے پوچھنے پر انہو ں نے کہاکہ ”میں او رمیری بیوی پٹنہ میں گھر خریدنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ میں اپنے گاؤں میں معاشی طور پر کمزو ر لڑکیوں کی شادیوں میں مدد کے لئے ہر سال 40,000سے 50,000کا تعاون کرنا بھی چاہتاہوں۔

تاکہ اس کے ذریعہ ان کی فیملی کو کم پریشانی ہوسکے ہم ان کی تعلیم میں بھی مدد کرنے کی کوشش کرہے ہیں تاکہ ان کی زندگیوں کو پٹری پر لاسکیں“۔

امتیابھ بچن کے ساتھ کے بی سی میں آمنے سامنے بیٹھنے کے متعلق پوچھنے پر جہا نے کہاکہ ”انہیں کافی بہتر محسوس ہوا۔ اگر جہا سولہویں سوال کا جواب دیتے تو وہ7کروڑ روپئے جیت سکتے تھے۔

انہوں نے آخری سوال کو جواب دینے کے بجائے کھیل سے دستبرداری اختیار کرلی