کے راجگوپال ریڈی کی کمپنی پر جی ایس ٹی دھاوے

   


حیدرآباد 14 نومبر ( ایجنسیز ) بی جے پی لیڈر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کی کمپنی پردھاوے کئے گئے ۔ حیدرآباد کے ایم ایل اے کالونی میں واقع سوشی انفرا میں اسٹیٹ جی ایس ٹی حکام نے یہ دھاوے کئے ۔ تین گھنٹے سے تلاش جاری ہے ۔ ریاست بھر میں سوشی انفرا کے ساتھ دیگر مقامات پر دھاوے کا کام جاری ہے ۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی پر الزام ہے کہ ریاستی جی ایس ٹی کے تحت واجب الادا ٹیکس چوری کئے ہیں ۔ کومٹ ریڈی سنکیرت ریڈی جو راجگوپال ریڈی کے بیٹے ہیں سوشی انفرا کے ایم ڈی ہیں ۔