کے سی آر ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کو ہضم نہیں کرپارہے ہیں : بی جے پی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ نے یہ جاننا چاہا کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے ڈومیسٹک ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں تخفیف کے پیش نظر بی آر ایس حکومت کتنا خرچ برداشت کرے گی ۔ پارٹی کے تلنگانہ یونٹ نائب صدر پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے پکوان گیس کی قیمتوں پر خالی سیلنڈرس کے ساتھ سڑکوں پر دھرنا پروگرامس منظم کرتے ہوئے ڈرامہ کیا تھا لیکن جب مودی حکومت نے رکھشا بندھن کے تحفہ اور خواتین کی مدد کے لیے ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کرنے کا اعلان کیا تو ہمیشہ غریبوں کی فلاح و بہبود کی بات کرنے والے چیف منسٹر کے سی آر خاموش ہیں ۔۔