کے سی آر حکومت کے تمام اقدامات ہر محاذ پر ناکام

   

رتناکرراؤ کو خراج عقیدت، جگتیال میںریونت ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال 22مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کو کانگریس پارٹی رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی آمد پردھرم پوری منڈل میں منعقدہ سابق ریاستی وزیر رتناکر راؤ کے یوم پیدائش پروگرام میں شرکت اظہار تعزیت اور انکے پوٹریٹ پر گلہاے عقیدت پیش کی ۔بعد ازاں جگتیال یم یل سی ٹی جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر صحافیوں کی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ انہوں نے کے سی آر کو موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سیکئے جانے والے اقدامات میں ہر محاز میں نہ کام ہونے کا لگایا الزام ۔کے سی آر کوفائدہ دینے والی شراب کی دوکانیں کھولنے کی وجہ سے 45 دن سے جاری لاکھ ڈاون درہم برہم ہو گیا۔ کورونا وائرس سے مرنے والوں کوبھی کورونا مرض سے موت واقع نہیں ہوئی بتانے کا الزام350 کورونا متاثرہ مریضوں کوکورونانہیں ھے کہکر گاندھی ہاسپٹل سے گھروں کو بھیج دینے کا الزام لگایا۔کے سی آر کے زندہ رہنے تک رعیتوبندھو جاری رہنے کا وعدہ کر نے والے کے سی آررعیتوبندھو میں تبدلی سے کے سی آر کو زندہ یہ مردہ سمجھیں ، عوام کے اصلمسائل کو بازو میں رکھ کر غیر ضروری مسائل پر توجہ مبذول کرنے کا الزام لگایا ۔کورونا کے نام پر سرکاری ملازمین سے کٹ کی گئی تنخواہوں سے حکومت کو 7000 ہزار کروڈ کا فائدہ ہوا جبکہ حکومت کورونا پر صرف 1800 کروڈ خرچ کی اور کی ۔سوسائٹیوںاور تنظیموں سے کروڑہا ر وپئے وصول ہوئے ،کورونا سے ریاستف فائدہ میں ہے نقصاننہیں۔ایک چیف منسٹر کی حیثیت سے کورونا کے تعلق سے جھو ٹ کہنے والا صدفیصدجھوٹا چیف منسٹر ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو جو فصل ڈالنے کیلئے کہا اسی فصل کو رعیتو بندھو اسکیم دینے کی بات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شادی مبارک اور کلیان لکشمی بھی کے سی آرکے بتائے ہوئے رشتہ پر ہی رقم دینگے۔انہوں نے صحافیوں کو 10000 ہزار روپیے کی امدادکرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ اس موقع پر یم یل سی ٹی جیون ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔ ضلعی صدر اے لکشمن کمار اور گری ناگا بھوشنم اور بنڈہ شنکر اور مکثر یلی نہال اور دیگر موجود تھے۔